70

شہری سندھ کے مسائل کا واحد حل نئے صوبے کا قیام ہے، شوکت فاروقی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر لیاقت آباد سے آئے مہاجر اکابرین کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہری سندھ کے دیرینہ اور سنگین مسائل کا واحد، پائیدار اور آئینی حل نئے صوبے کے قیام کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم نے پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک بے مثال قربانیاں دیں، مگر بدلے میں انہیں مسلسل سیاسی، معاشی اور انتظامی محرومی کا سامنا رہا،یہ ناانصافی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک شہری سندھ کو اس کا الگ، خودمختار اور بااختیار صوبہ نہیں دیا جاتا، جہاں وسائل، نمائندگی اور فیصلوں کا اختیار خود شہری عوام کے ہاتھ میں ہو۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم کی جدوجہد کا اصل مقصد نئے صوبے کے قیام سے ہی ممکن ہے، کیونکہ یہی آئین، جمہوریت اور وفاقِ پاکستان کے استحکام کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کا مؤقف بلکل واضح ہے کہ شہری سندھ کے عوام کو درپیش مسلسل سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل کا واحد، مستقل اور آئینی حل نئے صوبے کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک شہری سندھ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جا تارہا ہے، وسائل دینے کے باوجود اختیارات سے محروم رکھا گیا، جس کے نتیجے میں بدامنی، بے روزگاری، بدحالی اور احساسِ محرومی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کا الگ صوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ آئینِ پاکستان، جمہوریت اور وفاق کے استحکام کے حق میں ہے جس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں