78

سندھ ڈرائیونگ اسکول میں سات روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کی ہدایات اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے سندھ ڈرائیونگ اسکول میں شہریوں کے لیے سات روزہ باضابطہ ڈرائیونگ تربیتی کورس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تربیت کا مقصد شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین سے آگاہی بڑھانا اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے عملی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

اختتامی تقریب میں پرنسپل سندھ ڈرائیونگ اسکول ایس پی سعید ارائیں نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹس آف کامیابی پیش کیے اور تربیتی پروگرام کو مؤثر اور قابلِ تعریف قرار دیا۔

ایس پی سعید ارائیں کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے سے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی اور حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون پر عمل درآمد اور شعور بیداری کے بغیر سڑکوں کو محفوظ بنانا ممکن نہیں۔

سات روزہ کورس کے دوران تجربہ کار پولیس افسران کی نگرانی میں شرکاء کو مختلف اہم موضوعات پر جامع تربیت فراہم کی گئی، جن میں شامل تھے:

ٹریفک قوانین و ضوابط

ڈرائیونگ کے بنیادی اصول

سڑک کے نشانات اور ان کی اہمیت

حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی ریسپانس

عملی ڈرائیونگ سیشنز

روڈ سیفٹی آگاہی

گاڑی کے بنیادی مکینزم اور مینٹی نینس کے نکات

شرکاء نے تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے اسے سڑک حادثات میں کمی لانے کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں