70

بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل شروع، شرجیل میمن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے سینیئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بایو گیس پر چلنے والی ماحول دوست بسوں کی خریداری کا باضابطہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ یہ بسیں جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایس (Intelligent Transport System) سے لیس ہوں اور ان کی سروس کا معیار بین الاقوامی سطح کے مطابق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بایو گیس پلانٹ منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جا رہا ہے، جس سے ماحول دوست توانائی کے استعمال کو فروغ ملے گا اور بایو گیس و برقی (EV) گاڑیوں کے استعمال سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی۔

اے ڈی بی کے وفد نے سندھ حکومت کے جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں