76

صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف ٹی ایم سی کی کارروائیاں تیز، ٹھیلے اور پتھارے بڑی تعداد میں ضبط

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ٹی ایم سی صدر ٹاؤن نے تجاوزات کے خلاف نئی حکمتِ عملی کے تحت مؤثر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے متعدد ٹھیلے اور پتھارے تحویل میں لے لیے۔

انچارج شاہ نواز کے مطابق پتھارا مافیا رات کے وقت گوداموں میں ٹھیلے اور پتھارے چھپا کر صبح کے اوقات میں شہر کے مصروف تجارتی مراکز میں لگاتے تھے۔ حکمتِ عملی کی تبدیلی کے بعد چھپائے گئے تمام مقامات پر چھاپے مارے گئے اور سامان ضبط کرلیا گیا۔

کارروائی بوہری بازار، ایمپریس مارکیٹ، داود پوتہ روڈ سمیت صدر کے دیگر علاقوں میں کی گئی۔ آپریشن میں ڈائریکٹر عبدالغنی اور ایم سی فہد عباسی بھی شریک تھے۔

انچارج شاہ نواز خان نے واضح کیا کہ صدر ٹاؤن میں کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہیں ہونے دی جائیں گی اور کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں