ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہری سے بدسلوکی کی ویڈیو کا نوٹس، سب انسپیکٹر معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری سے نازیبا زبان استعمال کرنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ انہیں ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کی مکمل انکوائری کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے کو احکامات جاری کر دیے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ بدسلوکی کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور پولیس فورس کا طرزِ عمل ہر حال میں شائستگی اور پیشہ ورانہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں