موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ پھنسنے سے لڑکی جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) موٹرسائیکل کی چین میں برقعہ پھنسنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق لڑکی کی شناخت 19 سالہ امِ ہانی کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں فردوس شاپنگ مال کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لڑکی کا برقعہ موٹرسائیکل کے پہیے اور چین میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

جاں بحق لڑکی کی شناخت 19 سالہ امِ ہانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں