85

رضویہ سوسائٹی: پلاٹ نمبر 4C پر غیر قانونی تھرڈ فلور کی تعمیرات دوبارہ شروع

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** — رضویہ سوسائٹی کے **پلاٹ نمبر 4C** پر **تھرڈ فلور کی غیر قانونی تعمیرات** دھڑلے سے جاری ہیں، حالانکہ **SBCA** نے پہلے بھی اس کی **منہدمی کر چکی ہے**۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ **ڈی جی SBCA** کے سخت احکامات کے بعد، **ڈائریکٹر سینٹرل اور متعلقہ افسران** نے پلاٹ نمبر 4C کے تھرڈ فلور پر تعمیرات کی منہدمی کی کارروائی کی تھی، لیکن بلڈر نے **دوبارہ سے تعمیراتی کام شروع کر دیا** ہے۔

علاقہ مکینوں نے بلڈر کی اس سرکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلڈر مافیا اتنا طاقتور ہے کہ **ڈی جی SBCA، ڈائریکٹر سینٹرل، ڈی سی طحہ سلیم اور ایس ایس پی سینٹرل کے احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے**۔

مقامی رہائشیوں نے غیر قانونی تعمیرات پر خاموشی اختیار کرنے کو **بلڈر مافیا سے ملی بھگت یا متعلقہ حکام کی نااہلی** قرار دیتے ہوئے **ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فوری اور سخت کارروائی** کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں