91

لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس،ممبران کو خوش آمدید

کراچی(ایچ آراین ڈبلیولوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) کے جنرل باڈی اجلاس میں نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا، جبکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ شہزاد چغتائی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لبرا اراکین کے لیے ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سرپرست اعلیٰ نے جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اراکین کی ہیلتھ انشورنس پر عملی کام کا آغاز کریں۔

صدر تنویر سید نے بتایا کہ جن نئے ممبران نے ممبرشپ فارم بمعہ فیس جمع کرا دی ہے، انہیں آئندہ تقریب میں ممبرشپ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

چیئرمین ندیم صدیقی نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اراکین کے اتحاد اور تعاون کی بدولت جلد بلدیاتی صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں پیش رفت ہوگی۔

اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری رانا ریحان کی صاحبزادی اور لبرا رکن فرحان خان کی معصوم بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی، جب کہ سیکرٹری اطلاعات محبوب چشتی کے بہنوئی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ دعائیں سینیئر صحافی اور رکن لبرا عارف ہاشمی نے کرائیں۔

اجلاس میں سینیئر صحافی شہزاد چغتائی کے علاوہ چیئرمین ندیم صدیقی، صدر تنویر سید، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ، اور متعدد اراکین جن میں عارف ہاشمی، محمد ناصر، خورشید علی، عدنان غوری، سلیم اللہ، حامد حسن، سمیرہ خان، زاہد بیگ، سید ذید، اکرم سواتی، اشتیاق احمد خان، عدیل احمد، رفاقت علی، امجد اقبال، رضوان جلالی، وقار چوہان، شکیل احمد اور اسلم خان شامل تھے، نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں