94

سہراب گوٹھ،خالی پلاٹ سے 12سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں خالی پلاٹ سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد-پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک بچے کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 12 سالہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے، نسیم 2 دسمبر سے لاپتہ تھا جبکہ اس کی لاش بند گھر سے ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے مدرسہ کیلئے نکلا تھا لیکن واپس نہیں آیا، جس گھر سے لاش ملی وہ پہلے افغان نیشنل کا تھا اور جس شخص نےگھر خریدا تھا اس نے تالا لگا کر بند رکھا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بچہ گھر کی دیوار پر چڑھا تھا تو دیوار گری اور سر پر پتھر لگنے سے موت ہوئی، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں