کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے پر سوئنگ کے سلطان کا بیان سامنے آگیا۔
وسیم اکرم نے مچل اسٹارک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “مچل اسٹارک، آپ پر فخر ہے۔ آپ کی ناقابلِ یقین محنت ہی آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے”۔
مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے کھلاڑی بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ اسٹارک نے محض 102 ٹیسٹ میچز میں 415 وکٹیں لے کر نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر رکھا تھا۔


