78

کھلے مین ہولز اور تباہ حال سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا، ناصر حسین قریشی

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ ناصر حسین قریشی نے شہر میں سیوریج کے تباہ حال نظام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صورتحال پیپلز پارٹی کی 17 سالہ کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہولز کے باعث روزانہ حادثات پیش آرہے ہیں، کئی بچے اور شہری ان میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی اور معذور ہو چکے ہیں اس کے باوجود سندھ حکومت اور حیدرآباد انتظامیہ میئر ٹاؤنز و یوسی چیئرمینز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گزشتہ دو روز قبل کراچی میں کھلے گٹر میں گر کر 3 سالہ معصوم ابراہیم کی المناک موت نے سندھ حکومت، متعلقہ اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے یہ واقعہ کسی حادثے سے کم نہیں بلکہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی، بےحسی اور کرپشن کی واضح مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے 3 سالہ ابراہیم کی شہادت نے غمزدہ کردیا ہے جبکہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی غفلت ایک بار پھر کھلے مین ہولز کے سنگین خطرات کو بے نقاب کرتی ہے دل انتہائی افسردہ ہے اللہ پاک معصوم بچے کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں