کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات بےقابو ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر 1A/2-42 ناظم آباد نمبر 1 پر جعلی بلڈر مافیا کی جانب سے غیرقانونی کمرشل فلیٹ (گراؤنڈ پلس ٹو) کی تعمیرات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ بلڈر نے رہائشی پلاٹ پر بغیر کسی این او سی، منظوری یا نقشہ پاس کروائے غیرقانونی کمرشل پورشن تعمیر کر دیا ہے، جو سندھ بلڈنگ کنٹرول قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا، تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ شہریوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہلیپوٹو اور ضلع وسطی کے افسر فیضان راوت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس غیرقانونی تعمیر کو مسمار کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


