کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریب کے دوران سندھ حکومت کے پروٹوکول آفیسر کامران شیخ کی گاڑی اچانک آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق شادی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران گاڑی کو آگ لگی، تاہم اس کی درست وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے کے وقت پروٹوکول آفیسر کی کم سن بیٹی گاڑی کو جلتا دیکھ کر شدتِ غم سے روتی رہی، جس کا منظر دیکھنے والوں کو بھی افسردہ کر گیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور بچی کے کرب پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


