چینی بھی اسٹاک ایکس چینج کے پیچھے چل پڑی، بھاؤ 170 روپے کلو پہنچ گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔

کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔

کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔

اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں