94

پیرآباد فرنٹیئر کالونی کی 10 سالہ بچی مبینہ اغوا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — پیرآباد فرنٹیئر کالونی کی رہائشی 10 سالہ بچی مریم مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی۔ واقعہ کی شکایت بچی کی والدہ کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کر دی گئی ہے۔

مقدمے میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ والدہ کے مطابق مریم 28 نومبر کو شام 6 بجے گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اور جب واپس نہیں آئی تو تلاش کی گئی مگر بچی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

والدہ نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ بچی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں