84

کیماڑی منوڑہ میں دو کشتیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی دو کشتیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ تصادم کے وقت دونوں کشتیوں میں تقریباً 20 سے 25 افراد موجود تھے۔

امدادی کارروائی کے دوران تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 10 سے 12 زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیماڑی پولیس نے اضافی نفری تعینات کی ہوئی ہے اور ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ مزید حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں