105

بی آر ٹی کوریڈور میں پرانے 60 انچ ڈایا والو کی جگہ جدید پائپ لائن کی تنصیب کا کام جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — واٹر کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں پرانے 60 انچ ڈایا والو کی تبدیلی اور جدید پائپ لائن کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب موجود پرانے والو کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مرمتی سرگرمیوں کا آغاز ہفتے کی صبح کیا گیا، اور ترجمان کے مطابق یہ کام 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف انجینئر WTM سید محمد اعجاز اور SE WTM تنویر شیخ مرمتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مرمتی کام کے دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی اور لائنز ایریا میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں