کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کیماڑی کے جیکسن علاقے سکندرآباد میں ایک آپسی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھری مارنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔
✳️ **ایچ آراین ڈبلیو کی آزاد اور بروقت خبریں فراہم کرنے میں مدد کریں۔**
👉 **عطیہ دیں:** [https://hrnww.com/donate](https://hrnww.com/donate)


