کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صدر میں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر نئی تعمیر شدہ ایمبولنس لین کا باقاعدہ افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ٹی ایم سی کے چیئرمین منصور شیخ اور وائس چیئرمین عبدالرحمان موتی والا نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر فہد عباسی، اسسٹنٹ کمشنر رانا سفیان، صدر الائنس کے صدر فہیم نوری سمیت علاقے کے معززین اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے اس فلاحی اقدام کو عوام کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔


