108

کچھ روز پہلے لگائی گئی ناظم آباد انڈر پاس میں لائٹس دوبارہ چوری ہوگئ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جاری کردہ بیان کے مطابق میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے پولیس کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ شہریوں کو پریشان کرنے کیلئے ناظم آباد انڈرپاس کی لائٹس دوبارہ چوری کرلی گئی ہیں۔ شہر میں تیزی سے جاری ترقیاتی کام چند عناصر کو بھاری پڑررہے ہیں۔ میئر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ میئر کراچی نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی لائٹس جلد از جلد لگانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں