100

نجی اسکولوں میں طلبا کو پسند کی جرسی پہننے کی اجازت، محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طلبا کو سردیوں میں اپنی پسند کی جرسی، جیکٹ یا سوئیٹر پہننے کی اجازت دیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ طلبا کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کر سکے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سندھ رفیعہ جاوید کے مطابق یہ ہدایت وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات پر جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح ہے، زبردستی مخصوص گرم جیکٹس پہنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام سے طلبا اور والدین کو سردی کے موسم میں لباس کے انتخاب میں آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں