کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی زیرصدارت ہونے والی اہم میٹنگ میں اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
اہم ہدایات:
تمام افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت
موٹر سائیکل چوری کی گینگز کے خلاف مزید کام کرنے کی تاکید
روزانہ سنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کے احکامات
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


