114

جناح ایئرپورٹ کراچی میں جدید اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ، سیفٹی اور کارکردگی کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن 6 ماہ میں مکمل ہوگا، جس کے بعد 24 ماہ میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔

یہ تعمیراتی کام ایم ایم پاکستان اور اسپین کی کمپنی ‘کیموسیا اینڈ فیر بینکس آرکیٹیکٹس’ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ تین ممکنہ مقامات کے جائزے کے بعد اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کے لیے بہترین مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں