کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کلیہ فنون و سماجی علوم کی نئی سینٹرلائزڈ کلاس رومز کی عمارت کا افتتاح کیا۔ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلی یہ عمارت 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔
نئی عمارت میں 9 کلاس رومز، 3 کمپیوٹر لیبز اور ایک سیمینار ہال شامل ہیں جو 140 سے زائد طلبہ کی گنجائش رکھتا ہے۔ منصوبے کی فنڈنگ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن نے فراہم کی۔
وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دینا ضروری ہے اور موجودہ وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔


