کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت طلبہ کو ذہنی صحت اور خصوصی تعلیم کے شعبوں میں انٹرن شپس، وظائف اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اس شراکت کو شعبہ میں موجود خلا کو پُر کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔
127


