101

کار شوروم پر فائرنگ کرنے والا بھتہ خور گروہ پکڑا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس آئی یو اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں جمشید کوارٹر کے علاقے میں بھتہ خور گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری دوران ہوئی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ ملزمان سے اسلحہ، بھتہ طلبی کا موبائل فون اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان جنید، بلال، وقار اور اعجاز لیاری کے احمد علی مگسی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کار شوروم پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دو ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں