کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بن قاسم پولیس نے غیر قانونی ریت اور بجری کی کھدائی اور ترسیل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاریاں گشت کے دوران کارروائی میں ہوئیں۔
ملزمان کی شناخت سرتاج، محمد اکرم، مظہر علی اور حاجی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ریت سے بھرے 2 ڈمپرز اور 2 شاولز بھی ضبط کیے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے ماحولیاتی جرائم کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔


