81

کلفٹن میں خاتون کی مسخ لاش برآمد، قتل کی تصدیق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو کسی اور مقام پر تشدد سے قتل کرنے کے بعد یہاں پھینکا گیا۔ مقتولہ کی عمر 30-35 سال ہے، گردن پر نشانات ہیں اور چہرہ تیز دھار آلے سے مسخ کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم چہرے کی مسخ شدہ حالت کے باعث شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں