کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جیل روڈ پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری صفائی کی ہدایات دیں۔
وزراء نے کورنگی میں بننے والے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ شہر بھر میں صفائی کا نظام مزید مربوط کیا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


