کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے آئی سی سی بی ایس کی ممکنہ فروخت کے خلاف اساتذہ اور ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں کے ہاتھوں یہ تحقیقی ادارہ فروخت کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ادارہ جامعہ کراچی کا اہم تحقیقی مرکز ہے جہاں دنیا بھر سے سائنسدان آتے ہیں۔


