سندھ میں بچوں کے حقوق کی پامالی پر تشویشناک انکشافات

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی یوم اطفال کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں سامنے آیا کہ سندھ میں رواں سال بچوں کے ساتھ زیادتی اور گمشدگی کے 411 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 78 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

سیمینار میں بتایا گیا کہ صوبے میں 7 لاکھ سے زائد بچے جبری مشقت کا شکار ہیں اور گزشتہ دس سالوں میں اسکولوں کی تعداد 7 ہزار کم ہوئی ہے۔ سہولیات نہ ہونے کے باعث نوجوان قبائلی تنازعات کا حصہ بن رہے ہیں۔

کمشنر شہید بینظیرآباد نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں