کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر فہیم خان نے آئی ایم ایف رپورٹ کو موجودہ نظام کے خلاف “کھلی چارج شیٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو سال میں 5300 ارب کی کرپشن کا حساب قوم کے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے حکمرانوں پر الزام عائد کیا کہ ان کی پالیسیوں نے معیشت تباہ کر دی ہے اور پٹرول پر 95 روپے فی لیٹر لیوی عوام دشمنی ہے۔ فہیم خان نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔


