کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر فیصل رضوی، ریٹائرڈ ملازم جمال اختر اور ناصر رزاق کو ہر ایک سے ایک لاکھ روپے کی ضمانت کے مچلکے جمع کروائے ہیں اور انہیں عدالت میں باقاعدہ پیش ہونے کا پابند کیا ہے۔
یہ فیصلہ رانا گلزار تاج کے کیس میں 21 نومبر کی سماعت پر ہوا، جس میں ملزمان پر جعلی آکشن اور دستاویزی جعلسازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ان الزامات پر کیس رجسٹر کر لیا ہے۔
رانا گلزار تاج نے عدالت میں زمینوں کی غیرقانونی قبضہ گیری کے متعلق اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو چیلنج کرتے ہوئے ثبوت پیش کیے ہیں۔


