106

ہنگو سٹی پولیس کا سرچ آپریشن —قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 12 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کوہاٹ‌ (ایچ آراین ڈبلیو) آر پی او کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت کی واضح ہدایات اور ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کی براہِ راست نگرانی میں سٹی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقہ چمبہ گل اور سرکی پیالہ میں کامیاب سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

اس آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سٹی امجد خان اور ایس ایچ او سٹی محمود خان نے کی، جبکہ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی ان کے ساتھ شریک تھے۔ پولیس نفری نے منظم انداز میں جرائم پیشہ افراد کے گھروں کا محاصرہ کیا۔ محاصرے کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری دانش ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں، اشتہاریوں کو پناہ دینے اور سہولت فراہم کرنے والے 07 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 05 پستول اور 175 کارتوس برآمد کیے گئے۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے کہا کہ عوام کا تحفظ، امن کا استحکام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری بھی ہے اور عہد بھی۔ پولیس اپنے اس عہد کی تکمیل میں ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، اور کسی مجرم کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں