فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ڈی آر او نے کہا کہ ووٹ کی رازداری پامال کرنا قانوناً جرم ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد کلیم ولد محمد امین، سکنہ چک نمبر 192 رب حبیب نگر کے نام سے ہوئی، جس نے ووٹ ڈالتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر اسے موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
117


