86

کراچی کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن کینٹ پر کارگو کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن کینٹ پر کارگو کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر ایکشن لیا۔

ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیئے گئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ کارگو بوگی کے اطراف موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں