اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن پاکستان نے این اے-96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
وزیر مملکت کو 24 نومبر کو کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ کے مطابق دونوں شخصیات پر کارنر میٹنگ میں شرکت پر 50,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


