317

آئی ایم ایف رپورٹ: پاکستان میں 5300 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ میں گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان میں 5300 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے، جو نیب کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی کرپشن اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ مؤثر احتساب کا نظام ناکام ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق رپورٹ میں اداروں پر عوام کے اعتماد میں کمی، عدلیہ اور ریاستی اداروں کی کمزوریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی جڑیں بجٹ سازی اور غیر ضروری منصوبوں میں ہیں، جبکہ نیب اور ایف آئی اے بڑے کیسز سے گریز کرتے ہیں۔ حکومت سے ان مسائل پر وضاحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں