اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا ، جس پر چیف جسٹس کا پیغام بھی جاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا، ویب سائٹ پر تمام معزز جج صاحبان کی پروفائل بھی موجود ہے۔
چیف جسٹس امین الدین کا پیغام بھی ویب سائٹ پر جاری ہوگیا، جس انھوں نے کہا آج کے دور میں جہاں انصاف کی مؤثر فراہمی معلومات کی آزادانہ ترسیل سے جڑی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم عدالت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے۔


