کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین اور تحریک آئین پاکستان کے زیر اہتمام سندھ بھر میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ ضلعی دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ کارکنوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔
رہنماؤں نے اس ترمیم کو آئین پاکستان، عدلیہ کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ترمیم واپس لی جائے اور آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔


