کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی مرتضی وہاب سے وفاقی حکومتی کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفد نے گرین لائن منصوبے پر میئر کراچی کے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا، میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کہا گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کرکے بروقت مکمل کریں ،پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کامُ مکمل کرلیا جائے گا،،میئرکراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا، گرین لائن منصوبے میں تین نئے اسٹیشن شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے، منصوبہ چھ سال التوا کا شکار رہا موجودہ وفاقی ، سندھ حکومت اور میئرکراچی مرتضٰی وہاب کی کاوشو سے تعطل کا شکار گرین لائن منصوبہ پر کام بحال کرایا گیا ہے، منصوبہ پہلی بار دوہزارسولہ میں شروع ہوا تھا، میئر کراچی اور وفاقی حکومت کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کے ہمراہ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے منصوبے کے کاموں کے آغاز کا اعلان کریں گے-
168


