اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے رجسٹرڈ شہریوں کو دھوکہ دہی کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے۔ پروگرام کے مطابق صرف 8171 نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پر اعتماد کریں، دیگر نمبروں پر دیے گئے کوئی بھی پیغام یا کالز جس میں ذاتی معلومات شیئر کرنے کا کہا جائے، دھوکہ دہی ہے۔
چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ اب سوشل پروٹیکشن والٹس نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت SIM کارڈز دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے کسی کو رقم ادا نہ کریں۔


