134

حکومت کے پہلے چار ماہ کے قرضوں میں 35 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران حکومت نے 650 ارب روپے قرض لئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہانہ بنیاد پر جولائی میں 198 ارب، اگست میں 192 ارب، ستمبر میں 124 ارب اور اکتوبر میں 133 ارب روپے قرض حاصل کئے گئے۔

اکتوبر میں بیرونی قرضوں میں 47 کروڑ 12 لاکھ ڈالر شامل ہیں، جبکہ سعودی آئل فیسلٹی سے 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ حکومت کا سالانہ بیرونی فنانسنگ کا ہدف 19 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں