122

ریسٹورنٹ مالکان کو بھتے کی دھمکیاں، پولیس کارروائی جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آرام باغ اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ریسٹورنٹ اور پکوان سینٹر مالکان کو انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ملزمان نے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

پولیس کے مطابق شہر میں 5 گروہ بھتہ خوری میں ملوث ہیں جو بیرون ملک سے آپریٹ کر رہے ہیں۔ اب تک 21 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ دونوں واقعات میں مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں