کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کے کے تھری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق 13 گھنٹے گزرنے کے باوجود کیبل فالٹ دور نہیں ہو سکا، جس کے باعث نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، نیو کراچی، صدر اور کلفٹن سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
یہ دوسری بار ہے جب گذشتہ ہفتے کے دوران پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں شہر کو روزانہ 335 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔


