اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ایک اور سہولت کار جمشید کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمشید کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک تھا اور اس نے خودکش جیکٹ کو پشاور سے اسلام آباد پہنچانے میں سہولت کاری کی۔ یہ گرفتاری گذشتہ ہفتے ہونے والی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد ہوئی ہے، جس سے تحقیقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
84


