کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں کراچی کے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر وزیر نے بتایا کہ حکومت منصوبے کو مثالی بنانے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اور یوٹیلٹیز کی منتقلی جیسے تکنیکی مسائل حل ہو رہے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


