کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے شہر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غیرقانونی تعمیرات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر جاری ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر ویجیلنس کی رپورٹ کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) کو انکوائری آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے زور دیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے معاملے میں ایس بی سی اے کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔


