104

خواجہ آصف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے خلاف کورٹ مارشل کا مطالبہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ 2018 کے سیاسی حالات کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں اور ان کے خلاف کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد نظام میں بہتری آئے گی، اور صوبوں کو دفاعی بجٹ اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ ان کا موقف تھا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، جبکہ موجودہ عدالتی اقدامات پر انہوں نے سوالات اٹھائے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی واقعات پر تنقید کرتے ہوئے افغانستان سے ہونے والی سرحدی خلاف ورزیوں کو خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں