106

مریم نواز کا راولپنڈی میں 30 ارب کی لاگت سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب کی لاگت سے سگنل فوری کوریڈور بنانے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے لاہور کینسر اسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر اسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا، 80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں، بہت سالوں بعد آج پنڈی کی وہی خوبصورتی اور صفائی نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے، ہریالی کے ساتھ اور تیزی سے ہوتے ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام کی گرین بسیں آج ان کے سامنے کھڑی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات مل جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلو میٹر طویل، 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنارہے ہیں، آج سگنل فری کوریڈور کا کام 30 ارب روپے سے شروع ہوا ہے اور اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں